• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ نے ضلع نوشہرہ میں امداد ی سامان تقسیم کر دیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور نواب ہائوسنگ ایسوسی ایٹ کی سربراہی میں ضلع نوشہرہ کے غریبوں میں لاک ڈائون کے باوجود ہزاروں غریبوں میں چاول، آٹے، دالوں اور دوسرے اشیائے خوردنی پر مشتمل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان ، حاجی نواب خان، نبی امین اور عادل اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاںشہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں امدادی پیکجز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کی پہل حاجی نواب خان کی طرف سے کر دی گئی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کرونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال میں حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیںبلکہ غریبوں کی عملی خدمت کرنے کا ہے۔
تازہ ترین