پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت آن لائن کلاسز سے متعلق مختلف شعبہ جات کے صدور کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدور شعبہ جات آن لائن کلاسز کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنائیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کو ترجیحی طور پر مضامین کا سلیبس اور متعلقہ کتب کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
یورنیوسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق طلباء کا امتحان لینے سے متعلق فیصلہ حالات نارمل ہونے پر کیا جائے گا، جبکہ آن کائن کلاسز کے دوران اساتذہ 30 فیصد نمبر کا اسائنمنٹ طلباء کو دے سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ماڈیول میں لیب ورک، پریکٹیکل سیشنز اور امتحان حالات نارمل ہونے پر منعقد ہوں گے۔
یورنیوسٹی ترجمان نے بتایا کہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر آن لائن کلاسز میں حصہ نہ لے سکنے والے طلباء کو حالات نارمل ہونے پر سمر کیمپ، متبادل کلاسز یا اضافی کریڈٹ آوورز کی پیشکش کریں گے ۔
ان کاکہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات معمول کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔