• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے کُرتا سی لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار یاسر حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر حسین نے سیاہ رنگ کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔


یاسر حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ اقرا واہ میں تو آپ کا مداح نکلا۔‘

اداکار نے لکھا کہ’اقرا نے یہ کُرتا صرف 2 دن میں تیار کیا ہے۔‘

اُنہوں نےلکھا کہ ’اور اقرا نے پہلی بار کوئی کپڑا سلائی کیا ہے اِس سے پہلے کبھی کوئی کپڑے سلائی نہیں کیے تھے۔‘

یاسر حسین نے لکھا کہ’مجھے بہت خوشی ہے کہ اقرا نے میرا انتخاب کیا۔‘ساتھ ہی اداکار نے اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ KurtaStitching اور Quarantine بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین