ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اشتراک سے فلاحی تنظیموں نے 1 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو راشن فراہم کیا۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ مزدور، یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ متاثر ہواہے۔
لاک ڈاؤن میں سختی کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو بچانےکے لیے یہ فیصلے ناگزیر تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلاحی تنظیموں نے سندھ حکومت کےساتھ ڈیٹا شیئر کیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے یو سی سطح پر راشن پہنچایاجارہاہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گزشتہ شب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں راشن کی تقسیم شروع ہوگئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے 94 ہزار مستحقین زکوۃ کو 6 ہزار روپے فی کس فراہم کیے ،محکمہ زکوٰۃ ذریعے رجسٹرڈ خاندانوں کو 56 کروڑ سے زائد کی رقم دی گئی۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہےکہ مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کاساتھ دیں۔