آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت و اپوزیشن مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومت اور اپوزیشن مل کر کورونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ کورونا سے متعلق قائم تمام کمیٹیوں میں اپوزیشن کے رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔

جام کمال نے کہا کہ صوبے میں کئے جانے والے تمام اقدامات میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صوبے میں گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلاف اپنی جگہ مگر اس وبا کے مقابلہ کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید