• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر وفاق کو تحفظات

ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر وفاق کو تحفظات


وفاقی حکومت نے ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بہترین ذرائع بروئے کار لائے اور اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی مشاورت کرے۔

اس صورتحال میں سندھ حکومت نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپیل آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی، حکومت پاکستان دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے تمام ملزمان کو مینٹیننس آف پبلک آرڈینینس کے تحت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزمان کو تین ماہ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت ڈینیل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 اپریل کے فیصلے سے آگاہ ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، فوجداری مقدمات کے تناظر میں اگرچہ یہ ایک صوبائی معاملہ ہے، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

تازہ ترین