آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا لاک ڈاؤن: جنوبی کیرولینا میں مگرمچھ کا آزادانہ مٹر گشت

کورونا لاک ڈاؤن: جنوبی کیرولینا میں مگرمچھ کی آزادانہ مٹر گشت


کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔

 جس کے باعث لوگ جہاں گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں وہیں جانوروں کو آزادی مل گئی ہے۔ 

 کچھ ایسا ہی امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں دیکھنے میں آیا، جب ایک مگرمچھ سنسان سڑک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مٹر گشت کر رہا تھا اور پھر قریبی مال میں جا گھسا۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ گھنٹوں بعد مگرمچھ کو پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید