• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیویا نیکنن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ اولیویا نیکنن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔21 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کررہی ہیں لیکن یہ خوفناک صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی والدہ 2ہفتوں سے آئسولیٹ ہیں۔اولیویا نیکنن نے کہا کہ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے وقت میں رہ رہے ہیں جو تاریخ بدل دے گا۔خیال رہے کہ اولیویا نیکنن ٹی وی سیریز سپر گرل، دی سوسائٹی اور دی امریکنز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 43275 افراد جاں بحق اور آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ وائرس نے دو سو دو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین