• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، دنیا میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی

کراچی (جنگ نیوز) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں جاری لاک ڈاون کے باعث کاربن ڈائی آکسائڈ يا زہريلی گيسوں کے اخراج ميں واضح کمی کا سبب بن سکتی ہيں۔ ماضی قریب میں دنیا میں اس طرح کی بندشوں کی مثال نہیں ملتی۔ گلوبل کاربن پراجيکٹ کے مطابق يہ کمی دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی کمی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ اس ادارے کے اندازے کے مطابق يہ کمی پانچ فيصد تک ہو سکتی ہے۔ البتہ ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ يہ کمی محدود وقت کے ليے ہو سکتی ہے اور برسہا برس سے آلودگی کے سبب ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے ليے ناکافی ہے۔ گزشتہ سال نومبر ميں جاری کردہ ايک رپورٹ کے مطابق موسمياتی تبديليوں کے حوالے سے پيرس معاہدے کے تحت درجہ حرارات کو محدود رکھنے کے ليے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج ميں سالانہ اوسطاً ساڑھے سات فيصد کی کمی درکار ہے۔

تازہ ترین