• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی و گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر جہاں پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی وہیں رخشان ڈویژن خاص طور پر نوشکی میں غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے زمینداروں سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔فصلوں کی تیاری کے ساتھ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا سے بچائو کیلئے لاک ڈائون جاری ہے جس سے ہر شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے۔ ایک جانب حکومت نے موجودہ حالات میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی تو دوسری جانب نوشکی میں غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے عوام خاص طور پر زمیندار پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی تیاری کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا لہٰذا حکومت فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچائے۔
تازہ ترین