ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی ڈی جی خان سرکل نے صارفین کی سہولت کے لئے سرکل کمپلیکس جیل روڈ ڈی جی خان پر ’’کورونا ایمرجنسی سہولت سنٹر ‘‘قائم کردیاہے، ایس سی میپکو ڈی جی خان سرکل عمران محمود نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے اندراج، ازالے اور بلوں کی ادائیگی و معلومات کے لئے سہولت سنٹر قائم کیاگیاہے ۔ صارفین اپنے بجلی بلز بینکوں، پوسٹ آفسز کے علاوہ سہولت سنٹر میں بھی اداکرسکتے ہیں ۔