آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا وائرس سے متاثرہ محلہ ہوداگنج میں کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے

پشاور(اے پی پی)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی) ٹیموں نے یونین کونسل گنج کے کورونا وائرس سے متاثرہ محلہ ہودا میں کلورین سلوشن اور جراثیم سپرے کش سپرے کیا تاکہ محلے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ محلے کا ایک رہائشی 15 مارچ کو عمرے سے واپس آیا تھا اور ان کے گھر کے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے محلے کو قرنطینہ قرار دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر زون بی کی ٹیموں نے پورے محلے میں کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کیا جبکہ آؤٹ ریچ ٹیموں نے آگاہی مہم چلائی، محلے کی مکمل صفائی بھی کی گئی۔ ڈبلیو ایس ایس پی زون بی کی ٹیم علاقے میں صبح وشام کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کرتے ہوئے گلی کوچوں اور گھروں کی جراثیم کشی کرے گی۔ ڈبلیو ایس ایس پی کی خصوصی ٹیمیں پہلے ہی سے شہر بھر میں گلی محلوں اور گھروں میں سپرے کر رہی ہیں ، کلورین سلوشن سے سڑکوں کی صبح وشام دھلائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پشاور سے مزید