• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل کیس پر امریکی تحفظات فطری ہیں، وزیرِ خارجہ


وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ امریکا کے ڈینیئل پرل قتل کیس کے فیصلے کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات فطری ہیں۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈینیئل پرل نمایاں صحافی تھے، جنہیں پہلے تاوان کے لیے اغوا کیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خبر پوری دنیا میں پھیلی اور اس سے پاکستان پر انگلیاں بھی اٹھائی گئیں، ڈینیئل پرل کیس میں ملزمان پر مقدمہ چلا، تین ملزمان کو سزا ہوئی۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ڈینیئل پرل کیس میں مرکزی ملزم شیخ عمر کو سزائے موت سنائی گئی، ملزمان کو اپیل کا حق حاصل تھا، سندھ ہائی کورٹ نے اپیل پر3 ملزمان کو بری کیا۔

انہو ں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شیخ عمر کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کیا، ڈینیئل پرل کیس کے اس فیصلے سے تشویش پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈینیئل پرل کیس فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب ہے، شاہ محمود

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 90 روز کے لیے ملزمان کی نظر بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اپیل کا فورم موجود ہے، اب یہ متعلقہ عدالت نے دیکھنا ہے۔

تازہ ترین