• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے میں جلد کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

کورونا سے نمٹنے میں جلد کامیاب ہوں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت جلد کورونا وائرس سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے لاہور ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے9 روز میں فیلڈ اسپتال بناکر ریکارڈ بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم عرصے میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنانا پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے، عثمان بزدار بہت اچھا کام کررہے ہیں، پنجاب سے اچھی رپورٹ آرہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والوں کے مشکور ہیں، ایسا مشکل وقت ہے کہ کسی ملک کو نہیں پتہ کیا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چیلنج سے نکلنے کے بعد پاکستانی ایک مختلف قوم بن کر ابھریں گے، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کے نظریے سے بہت دور چلے گئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی شکل میں اللّٰہ کی طرف سے ایک عذاب آیا ہوا ہے، اس وقت غریب لوگوں کا خیال رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کی سہولت کے لیے تعمیراتی شعبے کو کھولا گیا ہے، روز یہی غور کرتے ہیں کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مزید کون کون سی صنعتیں کھولیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا، یہ وائرس کسی کو نہیں بخشے گا، سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر نہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر ایک پیج لانچ ہوگا، جس سے پتہ چلے گا کہ کس کس کو امداد کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین