پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 41واں یوم شہادت سادگی و احترام سے منایا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کے اصولوں کو اختیار کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش کے مزارات پر حاضری دی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش مزار کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔
چار اپریل کو ملک بھر سے 40 برسوں سے لاکھوں افراد گڑھی خدا بخش حاضری دیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق آج چار اپریل کو عوام گڑھی خدا بخش نہ پہنچے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق جیالوں نے اپنے گھروں میں ہی قائد عوام کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کی۔
اس سے قبل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی میں یوم عاشور کے احترام میں قائد عوام کا یوم شہادت مؤخر کیا گیا تھا۔