کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ موجود تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے ساتھ موجود عملے کو 14 روز تک گھر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نےعباسی شہید اسپتال کی ڈاکٹر کو نجی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔