• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا وزیراعظم کے ٹائیگر فورس سے متعلق بیان کا دفاع

اسد عمر کا وزیراعظم کے ٹائیگر فورس سے متعلق بیان کا دفاع


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ رضا کار فورس میں شامل ہونے کے لیے تحریک انصاف کا کارکن ہونا ضروری نہیں۔

وزیراعظم کے ٹائیگر فورس سے متعلق بیان کا دفاع کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کے کہنے کا یہ مطلب تھا کہ جو بھی اس صورتحال میں عوام سے جڑا نظر آئے گا، اسے سیاسی فائدہ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سارا کام ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ہوگا، جن کے ساتھ یہ رضا کار فورس ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بڑی سادہ اور منطقی بات کی ہے کہ جو رکن اسمبلی ریلیف کے کاموں کے لیے عوام میں اتر جائے اور اپنے حلقے کے عوام سے جڑے گا اسے سیاسی فائدہ بھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اصولاً ہر رکن اسمبلی کو ریلیف کام خود سے کرنا چاہیے یہ اس کی اخلاقی ذمے داری بھی ہے تاکہ اسے اللّٰہ رب العزت کی خوشنودی حاصل ہو۔

وزیراعظم نے چند روز قبل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا تو اپوزیشن کی جماعتوں نے ان پر سیاسی فورس بنانے کا الزام لگایا تھا۔

حکومتی ارکان اور وزراء ٹائیگر فورس کے سیاسی استعمال کی تردید کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین