• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل آپریٹرز نشریات بلاتعطل جاری رکھیں، پیمرا

کیبل آپریٹرز نشریات بلاتعطل جاری رکھیں، پیمرا


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ نشریات بلاتعطل جاری رکھی جائیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کیبل عوام کی تفریح اور معلومات کا مؤثر ذریعہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے میں کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشریات سے متعلق عوامی شکایات فوری حل کی جائیں۔

پیمرا نے کہا کہ کیبل آپریٹرز ڈیوٹی اسٹاف کو ضروری حفاظتی اقدامات کا پابند بنائیں۔

تازہ ترین