• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 181 ہوگئی

انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا، انڈونیشیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 181 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1986 تک جا پہنچی۔

انڈونیشیا میں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی نسبت اموات کی شرح سب سے زیادہ نو اعشاریہ ایک ہے۔ دنیا میں اس وقت اوسطاً یہ شرح پانچ اعشاریہ دو ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 13 ہیلتھ ورکر بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کم ٹیسٹنگ اور ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی لباس کی کمی اموات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

تازہ ترین