• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: کورونا وائرس نگیٹیو آنے والی رپورٹ میں فنی خرابی

نواب شاہ ( بیورورپورٹ) تبلیغی جماعت کے دس غیرملکیُوں کی کورونا وائرس کی نگیٹیو آنے والی رپورٹ میں دو افراد کی رپورٹ میں فنی خرابی کے بعد کوروناوائرس کی تصدیق کے لئےسیمپل دوبارہ کراچی بھجوادئے گئے ہیں ضلع میں تبلیغی جماعت کے چار غیر ملکی شہریوں سمیت کل چھ افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں اور وہ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے جنگ کو بتایا کہ ضلع میں اب تک چھ افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ان کا تعلق تبلیغی جماعت سے اور ان میں انڈونیشیا اور افریقی ممالک کے چار افراد بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ لیبر کالونی میں قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعتوں کے 244افراد کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں رکھا گیا ہے اور حکومت انہیں میڈیکل کی سہولت دے رہی ہے جبکہ کھانے پینے کا انتظام انہوں نے اپنے طور پر خود کیا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کہ کہا کہ لیبر کالونی قرنطینہ سینٹر میں پچاس بیڈ پر مشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے شبے میں رکھے گئے افراد کی دیکھ بھال کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کورونا وارس کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے والے چھ افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال کے آئسو کیشن اسپتال میں رکھا گیا اور وہ اطمینان سے ہیں دوسری جانب ضلع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کرایا جارہا ہے۔

تازہ ترین