• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر و سیکریٹری جنرل پاکستان والی بال فیڈریشن انجینیئر شاہ نعیم ظفر نے چیئرمین اور پبلشرجنگ گروپ مرحوم میر جاوید رحمن سے موسوم آل سندھ والی بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے. سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آل سندھ میر جاوید رحمن میموریل ٹورنامینٹ کی تاریخوں کا اعلان کورونا وائرس سے نجات کے بعد کیا جائے گا،دریں اثناء پاکستان والی بال فیڈریشن اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ، کر کٹ آرگنائز منیر علی قادری، خرم اشرف، کر کٹ کوچ ممتاز حیدرنے میر جاوید رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لئے خدمات کو سراہا ہے۔

تازہ ترین