• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی متذبذب، پرانا حکم معطل، بیکریز 14اپریل تک مکمل بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس پر اقدامات کے حوالے سے سندھ کی بیورو کریسی تذبذب کا شکار ہے اورکمشنر کراچی نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے شہر میں لاک ڈائون کے دوران بیکریوں کے کھلے رہنے کے حوالے سے دوسراحکمنامہ جاری کردیا ہے۔ قبل ازیں جمعرات 2اپریل کوایڈمنسٹریٹو آرڈر میں بیکریز لاک ڈاؤن کے دوران صبح 8تا شام5بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، جبکہ ہفتہ 4اپریل کے تازہ احکامات میں شہر کی بیکریز اور ای کامرس سر گرمیاں 14اپریل تک مکمل بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین