• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ریلیف فنڈ کرپشن کی نذر ہونے کا اندیشہ ہے، نصرت سحر عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی سیکریٹری اطلاعات وممبر صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی اور ایم پی اے نند کمار گوکلا نی نے کہا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے رکھے گئے 10 ارب 60 کروڑ روپئے کرپشن کی نذر ہو جائیں گے ،زرداری لیگ کے لوگ جو پہلے پیسوں کی لانچیں بھر کے بیرون ملک لے گئے تھے وہ اب پیسوں کے جہاز بھر کر باہر بھاگنا چاہتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے باعث زراعت سے جُڑے لوگ سخت متاثر ہیں کیونکہ سندھ میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے مگر ابھی تک سندھ حکومت نے فصل کی کٹائی کے لیے کوئی پالیسی وضع نہیں کی، لاک ڈائون کے باعث مزدور نہیں مل رہے ہیں، بارشوں کا بھی امکان ہے، انہوں نے کہا کے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، تمام ڈی سی آفیسز کے باہر ہزاروں لوگ ، خواتین اور معصوم بچے بنا ماسک اور حفاظتی انتظامات کے راشن کے حصول کے لیے دھکے کھارہے ہیں، جس سے کورونا وائرس مزید بڑھے گا۔
تازہ ترین