• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

94 ہزار مستحقین زکواۃ کو 6 ہزار فی کس فراہم کردییٔے، مرتضیٰ وہاب

94 ہزار مستحقین زکواۃ کو 6 ہزار فی کس فراہم کردییٔے


کراچی(این این آئی) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کورونا سے بچائو کیلئے سندھ حکومت نے مشکل فیصلے لئے ہیں،ہمیں احساس ہے مزدور،یومیہ اجرت پرکام کرنیوالاطبقہ متاثرہے، کورونا کو پھیلنے سے روکنے،عوام کو بچانے کیلئے ایسے فیصلے نا گزیر تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے94ہزارمستحقین زکواۃ کو6ہزار فی کس فراہم کردئیے ہیں، محکمہ زکواۃ کے ذریعے رجسٹرڈخاندانوں کو56 کروڑ سے زائد رقم دی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ حکومتی اشتراک سے فلاحی تنظیموں نے1لاکھ 75ہزارخاندانوں کوراشن فراہم کیا ہے۔

تازہ ترین