اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین سینٹ سینٹر رضا ربانی نے اپنے بیان کہاکہ فاشسٹ پالیسی پر مغرب بھارت پر پابندی عائد کرے، بھارتی حکومت کی بیمار ذہنیت کورونا وباء کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے،بی جے پی کے رہنما ڈاکٹر سوامی کا بیان بھارتی ریاست کی نفرت انگیزی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئےاور مسلمانوں کے ساتھ بھارت میں کئے جانے والے سلوک پر بھارت پر معاشی پابندیاں لگائی جانی چاہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مسلمانوں کے خلاف ریاستی جرائم کی ذمہ دار ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کروا رہی ہے۔ بھارت میں کشمیر میں ریپ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رضا ربانی نےکہاکہ بھارتی حکومت کی بیمار ذہنیت کورونا وباء کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت ایسا قانون نافذ کرنا چاہتا ہے جو کشمیر کا نقشہ بدل دیگا۔