• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی چور وزرا، نائب وزیراعظم، سرپرست کو ہتھکڑی لگائی جائے، مریم اورنگزیب

چینی چور وزرا، نائب وزیراعظم، سرپرست کو ہتھکڑی لگائی جائے، مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (جنگ نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان اوران کے دائیں بائیں بیٹھے وزراءعوام کے آٹا اور چینی چور نکلے،چینی چور وزرا، نائب وزیراعظم، سرپرست کو ہتھکڑی لگائی جائے،رپورٹ میں لکھا ہےشریف خاندان ،انکے رشتہ داروں کی کسی مل نے چینی برآمد نہیں کی، وزیراعظم کی سرپرستی اور مدد سے جہانگیر ترین ، خسرو بختیاراوراتحادیوں کی کمپنیاں چینی سمگلنگ کرتی رہیں، چور عمران مافیا اپنے منہ کی کالک دوسروں پہ لگانے کی کوشش نہ کرے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف گروپ نے ایک کلو چینی برآمد کی اور نہ ہی ایک روپے کی سبسڈی لی۔ شریف خاندان کی صرف 2 ملیں ہیں اور ملک کی مجموعی چینی کی پیداوار کا صرف دو فیصد ہیں۔ ایف آئی اے رپورٹ میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کی 2 ملوں یا ان کے رشتہ داروں کی کسی مل نے بھی چینی برآمد نہیں کی۔ رپورٹ کا وہ چارٹ قوم کو دکھایا جائے کہ کیسے چینی کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کلوکی گئی، چینی چور وزرا، نائب وزیراعظم اور ان کے سرپرست وزیراعظم کو ہتھکڑی لگائی جائے۔ قوم کو بتائیں کہ آپ کی ’اے ٹی ایمز‘ نے دو دو بار غریب عوام کو لوٹا۔ چینی برآمد کرنے اور سبسڈی دینے سے چینی بحران پیدا ہوا ، پنجاب حکومت نے عوام کا آٹا اور چینی چوری کرنے والوں کو چینی پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دی، رپورٹ بتارہی ہے کہ جہانگیرترین کی شوگر ملز کو 56 کروڑ یعنی 22 فیصد سبسڈی دی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ بنی، لاک ڈاون کی وجہ سے فروخت نہ ہونے والی چینی جہانگیر ترین نے ٹی سی پی کو 69 روپے کلو کے حساب سے فروخت کرکے پیسے وصول کرلئے۔ای سی سی اجلاس میں منظوری کے وقت سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے چینی برآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن آٹا چینی مافیانے ایک نہ سنی۔ آٹا چینی چور مافیا کومزید جھوٹ بولنے کی اجازت نہ دی جائے۔

تازہ ترین