• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبے میں 1ہزارسے زائد منی چینجرز کو کاروبارکھولنے کی اجازت دیدی

لاہور(آصف محمود) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 1ہزار سے زائد منی چینجرز پر پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

’’جنگ‘‘ کو ملنے والی نوٹیفیکیشن کاپی کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان سے منظور شدہ ایکسچینج کمپنیوں کی برانچز اور آئوٹ لیٹس کے کام کرنے پر پنجاب میں 23مارچ کو دفعہ 144کے تحت لگائی گئی پابندی اٹھالی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام منی چینجرز بنکوں کی طرح فنانشل سروسز فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں اس لئے کورونا سے بچائو کے تمام حفاطتی اقدامات کر کے اپنا کاروبار کھول سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے اس پابندی کو ختم کرنے کے حوالے سے، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری،تمام انتظامی سیکرٹریوں، آئی جی پولیس، ہیڈکوارٹر 4کور، رینجرز ہیڈکوارٹرز، کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین