آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میر جاوید رحمان کے انتقال پر ایران کا پاکستان کی میڈیا سوسائٹی سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (صالح ظافر) ایران نے پاکستان کی میڈیا کمیونٹی کے ساتھ جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ میر جاوید کو عظیم صحافی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی میڈیا سوسائٹی بالخصوص جنگ گروپ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ خدا میر جاوید رحمان کی روح کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔اس سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی میر جاوید رحمان کے انتقال پر تعزیت کرچکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید