• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ سیل)ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سےباپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تونسہ کی بستی کھیوے والی میں 30سالہ عنایت اللہ اپنی چار سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ کلینک گئے اور خود کو بخار اور بیٹی کو الرجی کا مریض بتایا۔ڈاکٹر نے دونوں کو مبینہ طور پر زائد المعیاد انجکشن لگادیا جس سے باپ بیٹی راستے میں دم توڑ گئے۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین