• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو،کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےلاک ڈاؤن کاایک نیااورانوکھاطریقہ متعارف

لندن ( آن لائن) پیرو میں صدر مارٹن وِزکرا کی حکومت نے کوروناوائرس کی وبا کے باعث ملک میں لاک ڈائون کا ایک نیا اور غیر معمولی ضابطہ متعارف کرا دیاہے۔ اسکے تحت لاک ڈاؤن کے دوران مردوں اور عورتوں کیلئے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کےمطابق صدرنے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے باعث ملک بھر میں مردوں کو صرف پیر ، بدھ اور جمعہ کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین کو منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو باہر گھر سے باہر جانے کی اجازت ہےاتوار کے دن کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
تازہ ترین