• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقامی کارروائیوں کی بجائے کرونا وائرس بچائو پر توجہ دی جائے ، خانم اللہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) سوات میں کرونا وائرس کی بچائو کی آگاہی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر شاد محمد خان کی گرفتاری سے صوبے بھر میں مسلم لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا۔ پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر شاد محمد خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے عوام میں نفرت پھیل رہی ہے حکومت کو انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی بجائے کرونا وائرس بچائو اور غریبوں کی مدد پر توجہ دینی چاہئے۔
تازہ ترین