• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ بازار اکے تاجروں کی جانب سے مستحقین میں امداد تقسیم

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور صرافہ بازار اکے تاجروں کی جانب سے مستحقین میں امداد تقسیم کی گئی اس موقع پر صرافہ ایسو ایشن کے عہدیداران نے میڈیا سے بات چیت کرے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی کاریگر ،مزدور مشکلات سے دو چار ہے تاہم مشکل کی اس گھڑی میں صرافہ بازار کے تاجروں نے مل بیٹھ کر مزدور طبقہ کی امداد کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا اور فیصلہ کیا کہ صرافہ بازار کے کاریگرون اور مزدوروں کو گھر کی دہلیز پر راشن پہنچایئں گے۔ انہوں نے اس موقع پر مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ اپنے ار گرد مستحق افراد کی تعاون کیلئے آگے بڑھے۔
تازہ ترین