• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس کے سلسلے میں چندہ مانگنے والے تین افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گاڑی پرلاؤڈ سپیکر لگاکر کوروناوائرس کے سلسلے میں لوگوں سے چندہ مانگنے والے تین نوسربازوں کوگرفتارکر لیا گیا۔ تھانہ سول لائن کو سب انسپکٹر زیارت شاہ نے بتایاکہ ڈھیری حسن آبادمیں ایک کارپر لائوڈ سپیکر لگاکر لوگوں سے چندہ مانگاجارہاتھا جبکہ حکومت کی جانب سے اس قسم کے چندہ مانگنے کی اجازت نہیں ہے ، مذکورہ گاڑی کوروک کراس میں سوار اشتیاق حسین شاہ،سیدعظمت عباس شاہ اورعبدالمجیدکو قابوکر لیا۔
تازہ ترین