• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اتر پردیش میں 5 مساجد شہید کردی گئیں

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پانچ مساجد شہید کردی گئیں، انتہا پسند حکومتی رہنماؤں نے مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے قانونی پیچیدگیوں کا سہارا لیا۔

انتہا پسند حکومتی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ مساجد کی یہ عمارتیں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں۔

حکومتی مؤقف ہے کہ تمام کارروائیاں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مودی کے بھارت میں اس سے قبل بھی درجنوں مذہبی ڈھانچے گرائے جا چکے ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید