• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس ہوا میں 27 فٹ تک نہیں سفرکر سکتا، امریکی سائنسدان

امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاکی نے کورونا وائرس کے ہوا میں27 فٹ تک سفرکی ریسرچ کو انتہائی گمراہ کن ہے قرار دے دیا ہے۔

متعدی امراض کےعلاج کےماہر اور وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کےسربراہ ڈاکٹر انتھونی فاکی نے میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ریسرچ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھینک کے ذریعے کوروناوائرس کے ہوا میں 27 فٹ تک سفر کی ریسرچ انتہائی گمراہ کن ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ زور دار چھینک کےنتیجےمیں بھی کورونا وائرس 27 فٹ تک جانےکی بات درست نہیں ہے۔

امریکی ڈاکٹر انتھونی فاکی نے اپنے مؤقف کی دلیل پیش کرتے ہوئے زور دار چھینک کر بھی دکھایا۔

واضح رہے کہ میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر نے کہا تھا 6 فٹ تک فاصلےکی سماجی دوری کی ہدایات فرسودہ ہیں، ایم آئی ٹی کے ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا تھا زور دار چھینک سےکورونا وائرس 27 فٹ تک جا سکتا ہے۔

تازہ ترین