• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف چینی بحران کی رپورٹ پر بغلیں نہ بجائیں، فردوس اعوان

شہباز شریف چینی بحران کی رپورٹ پر بغلیں نہ بجائیں، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف چینی بحران کی رپورٹ پر بغلیں نہ بجائیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں سلیمان شہباز کو ایک ارب 40 کروڑ روپے سبسڈی دینے کا ذکر بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 3 ارب جبکہ گزشتہ حکومت نے 22 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

فردوس اعوان نے کہا کہ دیکھتے ہیں شہباز شریف اپنے سپوت کو سزا دینے کے لیے لندن سے کب بلاتے ہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی حکومت نے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیرنے کی ہمت نہیں کی تھی۔

تازہ ترین