• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء میں چینی برآمد پر سبسڈی کا فیصلہ کابینہ کا تھا، سلمان اکرم راجا

2019ء میں چینی برآمد پر سبسڈی کا فیصلہ کابینہ کا تھا، سلمان اکرم راجا


ماہر قانون سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2019ء میں چینی کی برآمد پر سبسڈی دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا تھا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ چینی کی برآمد اور اس پر سبسڈی لینے والوں نے قانونی طور پر کچھ غلط نہیں کیا تاہم چینی کی برآمد سے عام شہری اور قوم کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر پالیسی سازی کی ذمہ داری کابینہ پر ہی عائد ہوتی ہے، قطع نظر اس کے کہ کون فیصلوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ اگر کابینہ کو غلط اعداد و شمار پیش کیے گئے تو یہ الگ جرم ہوگا۔

ماہرِ قانون کا کہنا تھا کہ کابینہ کو ذمے دار کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ چینی آٹا بحرانوں سے فائدہ اٹھانے والوں کا ساتھ دے رہی ہے، قانونی نکتہ بس یہ ہے کہ کابینہ ذمہ دار ہے۔

تازہ ترین