• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، آصف جرال

جموں و کشمیر فورم فرانس کے صدر آصف جرال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، جس نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا کو چاہیے کہ اس دوران بھارتی افواج کے مظالم کا بھی نوٹس لے۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے آصف جرال نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں بھارتی قابض افواج نے 9 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، جبکہ گزشتہ رات جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

جنوبی کشمیر میں شہادتوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،  انہوں دنیا بھر کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ان مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین