• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد راولپنڈی میں لاک ڈاؤن پندرہویں روز بھی جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن پندرہویں روز بھی جاری رہا۔ 

جڑواں شہروں میں میڈیکل اسٹور اور اشیائے خورونوش کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں۔

راولپنڈی پولیس کے افسران نے کورونا کے خلاف خدمات انجام دینے والے پیرامیڈکس اسٹاف اور اسپتال میں کام کرنے والے عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) راولپنڈی رائے مظہر اقبال پولیس اہلکاروں کے ہمراہ راولپنڈی انسٹیوٹ آف یورولوجی پہنچے۔

انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف اور اسپتالوں میں کام کرنے والے صفائی کے عملے کو پھول اور سینیٹائزرز پیش کیے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام اپنے گھروں میں بھی اسپرے کروا رہے ہیں۔

تازہ ترین