• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس فنڈ کمیٹی کا اجلاس، 1 کروڑ کا سامان خریدنے پر غور

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت کورونا وائرس ایمر جنسی فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 1 کروڑ کے میڈیکل سامان کی خریداری پر غور کی گیا۔

ترجمان چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے متعلق بر یفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فیلڈ اسپتال کیلئے5.47 ملین کے فنڈز کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2 ارب87 کروڑ 10 لاکھ 49 ہزار 660 روپے فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔

ترجمان چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس فنڈ میں نجی ڈونرز نے6 کروڑ 84 لاکھ 45 ہزار 108 روپے جمع کروائے ہیں۔

تازہ ترین