• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی، لوگوں پر روک ٹوک

کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی، لوگوں پر روک ٹوک


کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی اور غیر ضروری باہر نکلنے والوں پر روک ٹوک کا عمل جاری ہے۔

شہر میں کاروبار بند ہے، ٹریفک غائب، دیہاڑی دار طبقہ پریشان اور خالی سڑکوں پر روزی روٹی کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

محنت کش طبقے کی بڑی تعداد کرائے کے گھروں میں رہتی ہے جو گھر خالی کرائے جانے کے خوف کا شکار ہیں۔

سندھ حکومت نے 20 لاکھ افراد میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوسکا۔

شہر میں مستحقین کی امداد میں نجی تنظیمیں اور ادارے حکومتی مشینری سے آگے ہیں۔

تازہ ترین