• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس آبادی کنٹرول کرنے کیلئے چھوڑا گیا ہے، عامر خان

کورونا وائرس آبادی کنٹرول کرنے کیلئے چھوڑا گیا ہے، عامر خان 


لندن (جنگ نیوز) برطانوی باکسر عامر خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا تاکہ اس کی مدد سے دنیا کی آبادی کو کنٹرول کیا جائے سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ بہت سی بری چیزیں تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس چین سے نہیںآیا، یہ جھوٹ ہے اس لیے انہیں چمگادڑ اور سانپ کھانے پر الزام نہ دیں، یہ وائرس فائیو جی ٹاورز کی ٹیسٹنگ کے دوران خاص مقصد کیلئے چھوڑا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس تصور کا منبع امریکی ادارہ صحت کی وہ رپورٹ ہے جس میں کہا گیا کہ افریقا میں جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں پہنچ سکی، اب تک کورونا سے محفوظ ہے۔

تازہ ترین