• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی گھر میں فٹنس کے پروگرام جاری رکھیں، کاشی اسٹرائیکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسٹرائیکر محمد قاسم (کاشی اسٹرائیکر) نے کہا ہے کہ تمام اسپورٹس مین گھر پر رہ کر اپنی فٹنس کے پروگرام جاری رکھیں، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان کا ساتھ دیں، انشاء اللہ پاکستان کسی بڑے نقصان کے بغیر اس آزمائش سے نکل آئے گا۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کے آر ایل کے سابق کپتان، سائوتھ ایشین گولڈ اور اے ایف سی پریزیڈنٹ کپ کے سلورمیڈلسٹ محمد قاسم نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں لیکن پاکستان میں اللہ کا کرم ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موزی مرض سے بچانے کیلئے اپنی عوام کو بچانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے اس کا عوام کو ساتھ دینا چاہئے۔

تازہ ترین