• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا تبلیغی جماعت نہیں حکمرانوں کی نا اہلی سے پھیلا،مفتی نعیم

کراچی (پ ر )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ تبلیغی جماعت کیخلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں ، کورونا تبلیغی جماعت کی وجہ سے نہیں حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پھیل رہاہے ، ملک دشمن عناصر وباء کو فرقہ واریت پھیلانے کے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ مفتی محمدنعیم نے کہاکہ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں صبر وبرداشت کے ساتھ اسلام کی دعوت تبلیغ کا منظم نیٹ ورک ہے جو دنیا کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے اس جماعت کی محنت سے کئی بڑی بڑی شخصیات اسلام کی طرف راغب ہوئی ہیں ، پوری دنیا سرجورڑ کر کورونا وبا کی روک تھام کیلئے کوشاں نظر آرہی ہے بڑی بڑی سپر طاقتیں اور ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک بھی عاجز آ چکے ہیں ایسے میں وطن عزیز کے نوجوانوں میں مسلکی تعصب بھرنے کیلئے فرقہ واریت کو ہوادینے کیلئے استعمال کیاجارہاہے جو قابل تشویش اور افسوسناک ہیں ،انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے ارکان کیخلاف جو ناروا سلوک کیا جارہاہے اسے ختم کیا جائے ،پوری دنیا تبلیغی جماعت کی قانون پر پابندی اور ریاست کی پاسداری کی مثالیں دیتی ہے۔

تازہ ترین