• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے تحت جراثیم کش ادویہ کا اسپرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، آصف اکرام نے کورونا وائرس سے بچاؤکے سلسلے میں ضلع جنوبی کے متعدد علاقوں میں اسپرے کی گاڑی (واٹر براؤزر) میں بیٹھ کر جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کاکام انجام دیا۔ ضیاء الدین روڈ، باتھ آئس لینڈ، کلفٹن برج سے تین تلوار، عبداللہ ہارون روڈ، کلب روڈ و دیگر سڑکوں پر اسپرے کا کام انجام دیا گیا۔ دریں اثناء ایم ڈی، آصف اکرام نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جنوبی عادل ہاشمی اور چائنیز کمپنی کے نمائندوں کے ہمراہ کیمیکل کے پانی کے اسپرے کے علاوہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی معائنہ کیا۔

تازہ ترین