• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرس کے بعد ہم کس دنیا میں زندگی گزاریں گے؟

پیرس (اے ایف پی) ایک دن نویل کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی جائے گی۔ لیکن وہ دنیا جو سامنے آئے گی وہ اس دنیا سے بہت مختلف ہوگی جس میں ہم عالمی وباء کے آغاز سے قبل زندگی گزار رہے تھے۔

 کووڈ 19 سے 60 ہزار سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے اور اس وباء سے متاثر ہونے والے دس لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جو ابھی تک ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی دنیا میں اپنے عروج کو نہیں پہنچی ہے۔ 

لیکن انسانی اموات سے بھی اوپر کورونا وائرس ان گنت سماجی، اقتصادی اور سیاسی اخراجات کیلئے بھی خطرہ ہے اورتبدیلی کی لہر کو متحرک کردے گا جو آنے والے برسوں تک ہماری دنیا کی تشکیل کرے گی۔ 

اس وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لیے کئے گئے شٹ ڈاؤن سے کچھ معیشتیں پوری طرح سے پگھل سکتی ہیں۔ 

فنانشل مارکیٹیں بحران سے قبل کی سطحوں تک کبھی بھی نہیں پہنچ سکیں گی۔

تازہ ترین