• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن سےمتاثرہ افراد کی لسٹیں تیارکرلیں،عامرخان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی غرض سے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی نے فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ عامر خان نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں کے عوام کیلئے جمع کیے جانے والے راشن و دیگر امداد کا جائزہ لیا۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی لسٹیں تیار کرلی ہیں آج رات مغرب کے بعد سے ان متاثرین کی دہلیز پر غذائی اجناس کی فراہمی شروع ہوجائے گی، متاثرہ عوام کی عزت و نفس کا خیال رکھنا ایم کیوایم پاکستان کا نصب العین ہے اسی لئے سادات سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے سادات سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات کی مدد سے غذائی اجناس حاصل کرکے سادات خاندانوں میں تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ایم کیوایم پاکستان اپنا فرض سمجھ کر یہ حق اداکرنے کی کوشش کررہی ہے کہ بھوک سے کوئی شہری پریشان نہ ہو۔
تازہ ترین