• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کا ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے پر پیغام

پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کی جانب سے ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور احتیاط برتنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

‏ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر ‏ ٹیبل ٹینس فیملی کی اہم فرد ماں نیشنل چیمپئین شبنم بلال اور ان کے شوہر بلال یاسین نے گھر کے ڈائننگ روم میں ٹیبل ٹینس کھیلی اور ایک ساتھ ٹیبل ٹینس کھیل کر ٹیبل ٹینس ڈے منایا ۔

پاکستانی ٹیبل ٹینس فیملی کا عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے مقع پر کہا ہے کہ کورونا کے باعث ہماری طرح گھر میں ٹیبل ٹینس کھیلیں۔

اس موقع پر ‏ شبنم بلال کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیبل ٹینس فیملی کے بلال یاسین ، شبنم بلال اور بیٹا طہٰ  بلال قومی سطح کے کھلاڑی ہیں ۔

نیشنل چیمپئین شبنم بلال اور بلال یاسین انٹر نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین