• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطا الرحمٰن

ڈاکٹر عطا الرحمٰن کی  جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو


معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہناہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے، ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، کنفرم کورونا کیسز کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے،اس وائرس سے نمٹنے کے لیےہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کم ہورہے ہیں استعداد میں اضافہ کرنا چاہیے ، ملک میں 40 سے 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ ہونے چاہیے، ملک میں اس وقت ٹیسٹ کم ہورہے ہیں اس لیے متاثرین کی تعداد کم ہے۔

جیو پاکستان میں ہی بات کرتے ہوئے ماہرصحت ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ ہمیں ملک میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ، کورونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک دن میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔

ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

تازہ ترین