• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل کی گھڑی میں جاپان پاکستان کے ساتھ ہے، جاپانی سفیر

اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور جاپان کے سفیر کی ملاقات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور اس کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں جاپان پاکستان کے ساتھ ہے۔

ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین